نہر سے ملنے والی لاش کی شناختجسم پر تشدد کے نشانات پولیس نے کارروائی آغاز کردیا

October 25, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں نہر سے ملنے والی لاش کی شناخت لیاقت علی کے نام سے ہو ئی ہے جسکے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں ۔پولیس نے اسکے بھائی کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔اللہ دتہ نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکا بھائی لیاقت علی موٹرسائیکل پر دودھ لینے گھر سے نکلا تھا اور واپس نہ آیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔