بھارت کےخلاف پاکستان کی فتح کوئی معمولی نہیں ہے، ہمایو ں سعید

October 25, 2021

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکارہمایوں سعید نے ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح پر کہا ہے کہ یہ کوئی معمولی فتح نہیں ہے۔

ہمایوں سعید نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بھارت کے خلاف میچ میں شاندار کامیابی کی لی گئی’ پرفیکٹ سیلفی ‘ شیئر کی ہے۔


انہوں نے قومی کرکٹ کی ٹیم کی شاندار کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ کوئی معمولی فتح نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ پاکستانیوں کو ہمیشہ اپنا سر اونچا رکھنا چاہیے۔‘

ہمایوں سعید نے لکھا کہ ’ وہ پچھلے ایک ہفتے سے اپنے ہی لوگوں سےسن رہے تھے کہ پاکستان نہیں جیتے گا ، کوئی موقع نہیں!‘

اداکار نےمزید لکھا کہ ’ بہت خوب! ہر ایک کو غلط ثابت کرنے پر انہیں قومی ٹیم پر بہت فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔