راولپنڈی پولیس نے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری کا سراغ لگا لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے گھر میں چوری میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، دیگر سامان اور واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ زیرِ حراست شخص ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔