• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ایمان و بھروسے کے ساتھ قبول کر رہی ہوں: ماہرہ خان

ماہرہ خان---فائل فوٹو
ماہرہ خان---فائل فوٹو

 پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ اللّٰہ کی جانب سے بھیجی گئی نعمت ہے اور اسی کا منصوبہ ہے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کے سفر اور اپنے جذبات کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ سب اللّٰہ کی جانب سے بھیجا گیا ہے، ان شاء اللّٰہ میں ماں بننے والی ہوں۔

 انہوں نے اللّٰہ کی مہربانی اور شفقت پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس نئے سفر کو ایمان اور بھروسے کے ساتھ قبول کر رہی ہوں۔

ماہرہ خان ان دنوں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے کینیڈا میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دوبارہ ماں بننے کے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اس سے قبل ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے دوسری بار ماں ببنے کی خوش خبری سنائی تھی۔ 

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انسان منصوبے بناتا ہے، پھر اللّٰہ کا منصوبہ ہوتا ہے۔

اداکارہ نے 2007ء میں پاکستانی ہدایت کار اور پروڈیوسر علی عسکری سے پہلی شادی کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان 2015ء میں طلاق ہو گئی تھی۔

ماہرہ خان پہلی شادی سے ایک نوعمر بیٹے اذلان کی والدہ بھی ہیں۔

ماہرہ خان نے سلیم کریم سے اکتوبر 2023ء میں دوسری شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید