شاہنواز دھانی ایم ایس دھونی سے مل کر خوش

October 25, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی سے مل کر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے پاک بھارت میچ کے بعد ایم ایس دھونی کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ اپنے ڈریم پلئیر سے مل کر بہت پرجوش تھا، ایم ایس دھونی کو نہیں بھلایا جاسکتا۔

شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر خوش ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شاہنواز دھانی کا پریکٹس سیشن کےدوران دھونی سےمکالمہ بھی ہوا تھا، شاہنواز دھانی نے ایم ایس دھونی کی فٹنس کی تعریف کی تھی۔