ڈالر کا بھاؤ بڑھنے کا تاریخ ساز سلسلہ رک نہ سکا، نئے ہفتے کے پہلے روز نیا ریکارڈ

October 25, 2021


ڈالر کا بھاؤ بڑھنے کا تاریخ ساز سلسلہ رک نہ سکا، ڈالر نے نئے ہفتے کے پہلے روز نئے ریکارڈز بنادیے۔

انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح 174 روپے 42 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

آج انٹربینک میں ڈالر 42 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 20 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 175 روپے 50 پیسے ہے۔