منی مارکیٹ سسٹم کی فنڈ قلت اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ آپریشن سے دور کردی۔
اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں کو ایک ہزار 835 ارب روپے فراہم کئے ہیں۔
فنڈ سات روز کےلئے 7 اعشاریہ 34 فیصد سالانہ شرح سود پر فراہم کیا گیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم آزاد فلسطین کی آواز بنیں گے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی رفتار کو عالمی سطح پر سست کرنے کے مطالبات کو مسترد کردیا ۔
انگلستان کی سرمونیل کائونٹی مرسی سائیڈ میں بوٹل کے مقام پر گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک افراد میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ہر قسم کی ٹریفک کےلیے کھلی رہے گی۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام کے طرز پر تیار کردہ یہ فیچر صارفین کو ایپ کے اندر ہی مخصوص کاموں کے لیے بوٹس اور اے آئی ایجنٹس استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے نقصان ہو یا کوئی فائدہ ہو۔
ابتدائی طور پر اسے حادثہ سمجھا جا رہا تھا، لیکن پولیس نے جب سی سی ٹی وی کیمروں کی تفصیلی فوٹیج دیکھی تو فیکٹری کے ہی ایک ملازم کو مشکوک انداز میں آگ لگاتے ہوئے پایا گیا۔
پاکستان اور فرانس مشترکہ سیکیورٹی کمیشن کا اسلام آباد میں آٹھواں اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی نے کی جبکہ فرانسیسی وفد کی قیادت سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جھوٹی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے میں ماہر ہیں۔
اسامہ شیرون نیازی اس وقت پی سی بی میں سینئر جی ایم ڈومیسٹک آپریشن کے عہدے پر فائز ہیں۔
کلر کہار کے قریب سالٹ رینج میں تین سے چار بھیڑیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف (جنگلی حیات) کی ٹیم علاقےمیں پہنچ گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تعریف کردی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 248 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 71 ہزار پر بند ہوا ہے۔
کل بھی شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں کل پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: محکمہ موسمیات
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا گزشتہ دہائی میں شروع جنگوں کے خوفناک اور تباہ کن نتائج برآمد ہوئے، ان جنگوں میں سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہوئے۔
میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا کل ڈی جی ہیلتھ کمیشن میں پیش ہوئے تھے، ڈی جی ہیلتھ کے مطابق پہلی بار ایسا ہوا کہ بنایا ہوا میڈیکل بورڈ تبدیل کیا گیا۔