گوری خان کے بھائی نے شاہ رخ پر بندوق کیوں تانی؟

October 25, 2021

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے بھائی نے شادی سے قبل شاہ رخ پر بندوق تان لی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری کی شادی سے قبل مسائل اس وقت کھڑے ہوگئے تھے جب گوری خان کے والدین نے ان کے فلمی کیریئر پر اعتراض اٹھایا تھا۔

ان کے بارے میں ایک کتاب ’بالی ووڈ کے بادشاہ: شاہ رخ خان اور بھارتی سنیما کی پرکشش دنیا‘ میں ناقد انوپما چوپڑا نے شاہ رخ خان اور گوری کی اس داستانِ محبت کا ذکر کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ گوری کے بھائی وکرانت نے شاہ رخ خان کو دھمکانے کی کوشش کی تھی اور انہوں نے شاہ رخ خان پر بندوق بھی تان لی تھی، تاہم وہ گوری کے عاشق کو ڈرا نہ سکے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی ہندو مذہب کی رسم کے مطابق 1991 میں ہوئی تھی، دونوں کے تین بچے جن میں دو بیٹے آریان خان اور ابرام خان اور ایک بیٹی سہانا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان منشیات برآمدگی کیس میں جیل میں ہیں۔