• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار ذکاء کا شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کا مشورہ

معروف پاکستانی میزبان و اداکار وقار ذکاء نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو ان کے بیٹے آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری اور تین بار درخواستِ ضمانت مسترد ہونے پر پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

وقار ذکاء نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری کے معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ سر شاہ رخ ! انڈیا چھوڑ کر اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان شفٹ ہو جائیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ یہ کیا بدتمیزی ہے، نریندر مودی کی حکومت آپ کے خاندان کے ساتھ کیا کر رہی ہے۔‘

اداکار وقار ذکاء نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے اس مشکل وقت میں ان سے اظہار یکجہتی بھی کیا ۔

واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔

ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

تازہ ترین