لوگوں کو وعدے پورا کرتے دیکھنا اچھا ہے، جام کمال

October 25, 2021

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ لوگوں کو وعدے پورا کرتے دیکھنا اچھا ہے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے استعفے پر جام کمال نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے وعدے کا احترام کیا، اگرچہ وزیروں کے استعفے کے بعد تھوڑی دیر ہوئی۔

جام کمال نے مزید کہا کہ لوگوں کو وعد ے پورا کرتے ہوئے دیکھنا اچھا ہے۔