کراچی: پولیس نے اصلی ڈاکو پکڑ کر جعلی مقابلہ کردیا

October 25, 2021

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے اصلی ڈاکو کو گرفتار کیا، اس کے بعد فائرنگ کرکے مقابلے کو جعلی بنادیا۔

جعلی پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے ڈاکو کی گرفتاری کے بعد اس کے پیر پر گولی ماری۔

اس سے قبل پولیس نے مقابلے کے بعد ڈاکو کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔