کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو سننا اور حل کرنا ہے، سردار علی شاہ

October 26, 2021

سکھر ( بیورورپورٹ ) وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ اوپن کچہری کرنے کا مقصد عوامی مسائل کو سننا اور بروقت ان کو حل کرنا ہے، بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاھ کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری واکنگ ٹریک گلوبل چوک نزد لب مھران سکھر میں منعقد کی گئی کھلی کچہری میں مھمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور پارلیمانی سیکریٹری ھیر سوھو تھے۔