منشیات برآمدگی کے دو ملزموں کو قید، جرمانہ

October 26, 2021

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے منشیات کیس کے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 9سال قید اور چالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گزشتہ سال نوید خان اور امتیاز خان کو گرفتار کر کے دو کلو 523گرام چرس برآمد کی تھی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو ساڑھے چار چار سال قید اور بیس بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا ئی۔