پاکستان کو اسلامی اوربلوچستان کوخوشحال بنائیں گے، زبیرگوندل

October 26, 2021

کوئٹہ(پ ر)جے آئی یوتھ کے صدر زبیر احمدگوندل نے کہاکہ سونامی کا دور ختم ہورہا ہے اب باکردار دین دار نوجوانوں کے اسلامی فلاحی مملکت کا دور آئے گا۔نوجوان اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دینی وعصری تعلیم حاصل کریں۔ 31اکتوبر کو اسلام آباد مارچ میں بلوچستان سے بھی ہزاروں نوجوان شرکت کریں گے۔ اسلام آبادمارچ ودھرنا ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنانے کاآغازہوگا۔بلوچستان کے نوجوان تعلیم پر توجہ دیکر حقوق کے حصول کی جدوجہد میں جے آئی یوتھ کا ساتھ دیں ۔ہم پاکستان کو اسلامی اوربلوچستان کوخوشحال بنائیں گے۔ بلوچستان کے نوجوانوں سے وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں نے بھی زیادتی اورظلم کیا جب تک نوجوانوں کو روزگار تعلیم کی سہولیات فراہم نہیں کی جائیگی تبدیلی نہیں آسکتی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں جے آئی یوتھ کے صوبائی کونسل اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں صوبائی صدر نورالدین غلزئی ، جنرل سیکرٹری نقیب اللہ اخوانی ،محمد جان مری ،کوئٹہ کے صدر عبدالرافع خلجی خلجی سمیت دیگر صوبائی کونسل ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس میں سابق رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے ہوئے ۔اجلاس سے زبیر احمد گوندل ،صوبائی صدر نورالدین غلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو سیاسی لسانی تنظیموں نے ذاتی مفادات فروعی اختلافات کیلئے استعمال کیا جس کی وجہ سے صوبہ میں تعصب نفرت وفرقہ واریت کو تقویت ملی ہم نوجوانوں کو انصاف دلاکر ملک کو اسلامی بنائیں گے۔ حکومتی لوٹ ماربدعنوانی وبدامنی کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ متاثر وپریشان ہیں ہم بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار تعلیم وصحت کی سہولیات دیں گے۔ بدقسمتی سے بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی وخوشحالی کا کوئی موقع میسر نہیں ۔بلوچستان کے نوجوان محب دین ومحب وطن ہیں جب تک حکمران نوجوانوں کو انصاف فراہم نہیں کریں گے روزگار نہیں دیں گے اس وقت تک احتجاج جاری رہیگا۔