ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے دو دن میں 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 175 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ پہلی اننگز میں 152رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی تھی اور پوری ٹیم 110 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔