پنجاب حکومت کا گرنا وفاقی حکومت گرانے کے مترادف ہوگا، رانا ثناء

October 26, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا گرایا جانا وفاقی حکومت کے گرائے جانے کے مترادف ہوگا۔

نون لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر مطلوبہ تعداد حاصل ہوگئی تو پنجاب حکومت کو گرا دیں گے۔

رانا ثناء نے کہا کہ یہ سیاسی طور پر درست نہیں ہوگا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کو گرا کر اپنی حکومت بنائیں، عثمان بزدار جائیں گے تو ہم حکومت نہیں بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے جانے کے بعد صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کریں گے۔