بہت مبارک ٹیم پاکستان! بولنگ پھر شاندار رہی، وزیراعظم

October 27, 2021


وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ بولنگ ایک مرتبہ پھر شاندار رہی۔ ایک عمدہ ٹیم ہار کی صورت میں اپنی غلطیوں کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میںلکھا کہ ایک عظیم ٹیم جیت کے باوجود اپنے کھیل کا جامع تجزیہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی ہے۔