• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ تصویر میں کتنے اسکوائر چھپے ہوئے ہیں؟

— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی پہیلیاں اکثر اچھے خاصے ذہین افراد کا دماغ بھی چکرا دیتی ہیں۔

اگر آپ کو بھی ایسی ہی مشکل پہیلیاں حل کرنا پسند ہے تو پھر اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھ کر یہ بتائیں کہ اس میں کتنے اسکوائر موجود ہیں؟

اس طرح کی پہیلیوں کو حل کرنے سے ناصرف انسان کی ذہانت بلکہ اس کی تنقیدی سوچ اور دباؤ میں بروقت اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تصویر میں 3 بڑے اسکوئر نظر آ رہے ہیں، سب سے اوپر جو اسکوائر بنا ہوا نظر آ رہا ہے، اس کے اندر 4 چھوٹے اسکوئر بنے ہوئے ہیں یعنی اوپر کل 5 اسکوائر ہیں جب کہ نیچے جو 2 اسکوائر بنے ہوئے ہیں ان کے برابر میں سوالیہ نشان لگا ہوا ہے تو اب آپ کو گتنی کر کے یہ بتانا ہے کہ نیچے کل کتنے اسکوائر ہیں؟

یہ پہیلی اتنی مشکل بھی نہیں ہے بس آپ کو تصویر کو غور سے دیکھنا ہے چھوٹے بڑے جتنے بھی اسکوائر بنے ہوئے نظر آ رہے ہیں سب کو گننا ہے۔

اگر جواب دینا مشکل ہو رہا ہے تو پریشان مت ہوں کیونکہ ہم نے صحیح جواب نیچے دی گئی تصویر میں بتا دیا ہے۔

صحیح جواب

اس تصویر میں نیچے 2 بڑے اسکوائر بنے ہوئے ہیں، پھر ان دونوں اسکوائر کے درمیان میں بھی 1 اسکوائر بنا ہوا ہے اور اس کے اندر 4 چھوٹے اسکوائر بنے ہوئے ہیں، پھر دونوں بڑے اسکوائر کے اندر بھی مزید 3, 3 بڑے چھوٹے اسکوائر بنے ہوئے ہیں یعنی اس تصویر میں کل 13 اسکوائر بنے ہوئے ہیں۔

— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا


دلچسپ و عجیب سے مزید