ویانا میں آج بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

October 27, 2021

ویانا(اکرم باجوہ)پاک فرینڈز آسٹریا کے زیر انتظام 27 اکتوبر کو 74 واں یوم سیاہ کے سلسلہ میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجتی کرنے کے لیے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ اقوامِ متحدہ کے سامنے کیا جائے گا۔پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر معروف عالم دین علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریا میں آباد کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے کہبھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم و ستم ڈھائے جانے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے لی اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بنیں اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجتی کریں۔