بلوچستان میں تبدیلی نے پنجاب اور وفاق میں بھی راستہ کھول دیا،رانا ثناء

October 27, 2021


کراچی (ٹی وی رپورٹ ) جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلو چستان میں ہونے والی تبدیلی نے صرف صوبہ پنجاب میں ہی نہیں بلکہ وفاق میں بھی تبدیلی کا راستہ کھول دیا،پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کا ئرہ نے اعتراف کیا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپو زیشن سے با ضا بطہ رابطہ منقطع ہے ، نسلہ ٹاور کو کنٹرول دھما کے سے گرانے پر اربن پلانر ڈاکٹر رافع صدیقی نے کہا کہ ایسی مہارت نہیں ہے جس کے ذریعے بآسانی نسلہ ٹاور کو گرایا جا سکے،پاکستان مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ بلو چستان میں ہونے والی تبدیلی نے صرف صوبہ پنجاب میں ہی نہیں بلکہ وفاق میں بھی تبدیلی کا راستہ کھول دیا ہے ۔ صوبہ پنجاب کے حوالے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارے رابطے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں صوبہ پنجاب میں مطلوبہ تعدادحا صل ہو گئی تو پنجاب حکومت گرانے میں کوئی مضا ئقہ نہیں تا ہم اصل ہدف وفاق ہے ۔ صوبہ پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت ختم ہونے پرکیا حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے مضبوط ترین امیدوار ہوں گے ، رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پارٹی کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ پا کستان مسلم لیگ حکومت قائم کرنے نہیں جائے گی بلکہ ان کا مطالبہ صا ف اور شفاف انتخابات ہو گا۔اسی مو ضوع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ ایک بڑی جماعت ہے ، انہیں رہنمائی کرنا ہے ۔ قمر زمان کا ئرہ نے کہا کہ ان کی پارٹی کے ساتھ پی ڈی ایم کی طرف سے چونکہ زیادتی کی گئی تھی تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ سے بات کر لے توپندرہ، سترہ ووٹ حاصل کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم قمر زمان کا ئرہ نے اعتراف کیا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپو زیشن سے با ضا بطہ رابطہ منقطع ہے ۔ نسلہ ٹاور کو کنٹرول دھما کے سے گرانے پر اربن پلانر ڈاکٹر رافع صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں دو سرکاری ادارے با لخصوصاًسڑکیں اور پہاڑوں میں راستے بنا نے کے لیے اس ٹیکنا لوجی کو استعمال کر تے ہیں۔