وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر وزارت روایتی رپورٹ دیتی ہے مگر ٹھوس نتائج ناپنے کا نظام موجود نہیں۔
وزارتِ منصوبہ بندی کے زیرِ اہتمام اصول پالیسی پر قومی مشاورتی ورکشاپ سے احسن اقبال نے آن لائن خطاب کیا اور کہا کہ سالانہ رپورٹنگ کو رسمی عمل نہیں، نتائج پر مبنی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جتنا اہم کام آئین بنانا ہے اتنا ہی اہم آئین کی عمل داری ہے، آئین کے اصولِ پالیسی کو عملی اقدامات میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ شفاف، نتیجہ خیز اور قابلِ عمل آئین کے اصولوں پر عمل داری کو فریم ورک بنایا جائے۔
اُن کا کہنا ہے کہ اصولِ پالیسی کے اہداف، ترقیاتی ترجیحات اور گورننس آؤٹ کمز کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ 52 سال میں اصولِ پالیسی پر عمل درآمد کا نظام وضع نہ ہو سکا، اب ٹھوس لائحہ عمل ضروری ہے۔