شہری تین گاڑیوں، 15 موٹرسائیکل،کرنسی، زیورات سے محروم، ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک شخص زخمی

October 27, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں ایک رکشے 13 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک رتہ میں عبدالوحیداپنے بیٹے اوربیٹی کے ہمراہ جارہاتھاکہ دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ان سے ایک لاکھ35ہزار ، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر قیصر پرویز سے 2 موبائل اور20 ہزار، تھانہ صادق آبادکے علاقہ فاروق اعظم روڈ پردوموٹرسائیکلوں پرسوارچارملزمان گن پوائنٹ پر وسیم عباس سے 34ہزار روپے اور موبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ افشاں کالونی میں رکشہ پر چودھری محمد الیاس کی فیملی سے دوملزم گن پوائنٹ پر طلائی زیورات مالیتی 2 لاکھ روپے ،90ہزار روپے اور موبائل چھین کر فائرکرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلزارقائدمیں دوموٹرسائیکلوں پر سوار چارملزمان گن پوائنٹ پر محمد نوید سے 68سو روپے اور موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں یاسر محبوب اپنی گاڑی میں دودھ کی سپلائی کرنے ڈھوک چراغدین جا رہا تھا کہ پھاٹک والی گلی کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے اسے رکنے کا کہا اور گاڑی نہ روکنے پر انہوں نے ایک فائر بھی کیا۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ لب میل میں سہیل احمد اپنے کنڈیکٹرکے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ اچانک دو افرادگن پوائنٹ پر ان سے 30 ہزار روپے ،موبائل اور کنڈیکٹرہارون کا شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اپ کنٹری ہاؤسنگ سوسائٹی واقع گرجا روڈ پر محمد آصف کی سائٹ سے دس مسلح ملزم گاڑی میں سریا 8 ٹن مالیتی12لاکھ روپے لوڈ کرکے لے گئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ پیرودھائی اڈہ میں غلام مصطفٰی کاموبائل چوری ہوگیا۔تھانہ وارث خان کے علاقہ شاہ دی ٹالیاں میں نمازجنازہ کے دوران خرم وقار کاموبائل مالیتی2لاکھ50ہزار چوری ہوگیا،تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں نامعلوم موٹرسا ئیکل سوار دینار خان کاموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ بنی کے علاقہ میں ٹی بی ہسپتال کے قریب قیصر محمود کے گھر کا اے سی آؤٹر چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں نجم ثاقب کی دکان سے موبائل،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ملک آبادپلازہ میں حمزہ کی گاڑی میں سے 3ہزار روپے ،کپڑے ،جوتے اور گاڑی کی رجسٹریشن بک ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں محمد موسیٰ کے ہاسٹل کے کمرے سے 2 لیپ ٹاپ، 2 موبائل اور 10ہزار روپے،کمرشل مارکیٹ میں محمد حمزہ کے کمرے سے 3 موبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ کشمیرروڈپر مال پلازہ میں محمد یوسف کی دکان سے ارتھ کے لئے لگائی گئی 400 فٹ لمبی تارمالیتی 4 لاکھ روپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں محمد اعجاز کی دکان سے موبائل ،تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری چوک میں دوران سفربس میں انعام الحق کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ سول لائن کے علاقہ جھنڈاچیچی میں محمد قاسم کے بھتیجے محمد بلال سے ایک نامعلوم لڑکاموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ مورگاہ کے علاقہ سواں اڈامیں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکے دوران محمد اسرار کی جیب سے موبائل،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹیکسلاچوک میں محمد اکرم کی جیب میں سے رکشہ میں دوران سفر چیک بک اور 37ہزار 440 روپے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ڈھوک جنڈوسےخاور خان کی تین بکریاں ،تھانہ مندرہ کے علاقہ چک مندرہ میں اللہ دتہ کی دوگائیں ،تھانہ جاتلی کے علاقہ دولتالہ میں محمد آفاق کے گھرسے 50 ہزار روپے اورتین تولے طلائی زیور،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈپر طاہر حسین چوہان کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور طلائی زیورات مالیتی اٹھارہ لاکھ روپے، الیکٹرونکس اور دیگر سامان مالیتی 7 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عامر شہزادکی دکان سے موبائل اور 40 ہزارروپے چوری ہوگئے۔