گورنر سندھ نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران بے نظیربھٹو نے مسجد نبویﷺ میں کھڑے ہوکر مجھے اپنا بھائی بنایا تھا اور وہ آج بھی بہن کی حیثیت بےنظیر بھٹو کا احترام کرتے ہیں۔
دخترِ مشرق بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے بدھ کے درمیان شہر میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے، مغربی ہواؤں کے بعد شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔
ملزمان نے خود کو اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا اہل کار بتایا اور گاڑی کے مالک کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔
مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ڈولفنز بچے کی حفاظت اور مدد کی کوشش کرتی رہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ڈرون سے حملہ کیا اور فائرنگ کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں پیپلز پارٹی سمیت حکومت کے تمام اتحادی شامل ہوں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے 27 دسمبر کو آزاد کشمیرمیں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نیٹ بال فیڈریشن نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خصوصی کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ہوں گے۔