ہماری جیت بالکل ’سیکیور‘ تھی، عماد وسیم

October 27, 2021

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان سے اچانک سیریز ملتوی کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کرنے سے خود کو باز نہ رکھ سکے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست دینے کے بعد ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں ’سیکیور‘ کا لفظ استعمال کرکے انہوں نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

عماد وسیم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہماری جیت بالکل ’سیکیور‘ تھی، ساتھ انہوں نے میچ کے بعد لی گئی سیلفی بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر قوم کی خوشی دوبالا کردی، گرین شرٹس کی کامیابی کے ساتھ ہی پورا کراچی فائرنگ، پٹاخوں اور آتش بازی سے گونج اٹھا۔