• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے میچ کے کامیابی کے بعد ’پرفیکٹ سیلفی نمبر دو‘ شیئر کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ الحمدللہ، دوسری جیت بھی ہماری ہوئی،  بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ایک بہترین ٹیم کے خلاف بولنگ ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

کپتان نے کہا کہ تمام کھلاڑی کامیابی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ مزید دعاؤں کی ضرورت ہے جبکہ نظریں اب اگلے میچ پر ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے بعد قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے  شکست دی۔

پاکستان کا اگلا میچ افغانستان کے خلاف جمعہ 29 اکتوبر کو دبئی میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین