پی ٹی آئی فرانس کے انٹراپارٹی انتخابات2021ء مکمل

October 27, 2021

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے انٹراپارٹی انتخابات2021ء مکمل ہوگئے ہیں، 504 ووٹرز میں سے 439 رجسٹرڈ ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

انتخابات کے نتائج کے مطابق نظریاتی پینل نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں 244 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق نظریاتی پینل نے انصاف پینل کو شکست دیدی ہے، نظریاتی پینل 244 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر جبکہ انصاف پینل کو 194 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہے۔

انتخابات کے دوران کُل 439 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ انٹراپارٹی انتخابات میں نظریاتی پینل کے ملک عابد پی ٹی آئی فرانس کے متفقہ صدر منتخب ہوئے تھے جبکہ اس بار چوہدری افضال گوندل جنرل سیکریٹری، چوہدری اشتیاق ڈھل ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، اخلاق احمد انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔