دہشت گردوں کی پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ عبور کرنے کی کوشش ناکام

October 27, 2021

افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ عبور کرنے کی کوشش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کو فوری طور پر جواب دیا اور ان کی آہنی باڑ عبور کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فوجی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہوئے ہیں، جن کے نام لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت پاکستان مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

پاک فوج دہشت گردی کے خطرے کے خلاف سرحدوں کی حفاظت کا عزم کیے ہوئے ہے۔