• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجک ہم منصب سراج الدین مہر دین سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں تاجک ہم منصب سراج الدین مہر دین سے ملاقات کی ہے۔

شاہ محمود قریشی اور سراج الدین مہر دین کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت کے دوران تاجکستان کےقائدانہ کردار کو سراہا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے، فوی معاونت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کو انسانی امداد یقینی بنانے کے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

تازہ ترین