الخدمت کے تحت مفت میڈیکل کیمپس

October 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں 3مفت جنرل وآئی کیمپس کا اہتمام کیا گیا ،میڈیکل کیمپس میں مجموعی طور پر 405افراد کا معائنہ کیا گیا، ماہر جنرل فزیشن ڈاکٹر ہمایوں فرخ کی قیادت میں 4مرد و خواتین ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے خدمات انجام دیں ۔