امریکی ریاست اوکلاہوما میں ٹرک اور ٹرین کا تصادم

October 28, 2021

اوکلاہاماسٹی ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست اوکلاہاما میں ٹرین گاڑیوں سے بھرے ہوئے ٹرک کو دو ٹکڑے کرکے گزر گئی۔ تفصیلات کے مطابق گاڑیوں سے بھرا ٹرک ٹرین کی پٹری کے قریب پہنچاہے تو وزن کی وجہ سے گزر نہیں پایا اور پٹری پر پھنس گیا۔ ٹرین کی ٹکر سے گاڑیاں فضا میں اچھل گر دور جاگریں اور ٹرک کے پرخچے اڑ گئے۔ تصادم سے ٹرین کا ایک ڈبہ بھی پٹڑی سے اتر گیا جب کہ 5 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ ٹرین کے راستے کو فوری طور پر بند کر کے وہاں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑ ی کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کرنے کے بعد ٹریک کو کھول دیا جائے گا۔