55 لاکھ کے ڈاکے، شہری 10 موٹرسائیکلوں سے محروم، چوری کی متعدد وارداتیں

October 28, 2021

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے، اسلام آباد سے بھی گاڑی و موٹر سائیکل اڑا لیا گیا ۔ تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون تھری میں افتخار محمود سے تین افراد گھر کے باہر سے گاڑی سی زیڈ 179،نقدی ،موبائل اور زیورات مالیت 45 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ ،تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں ریلوے سٹیشن کے قریب 10 لاکھ کی ڈکیتی جبکہ تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک پراچہ میں 8تولے زیور اور30ہزارروپے چوری ہوگئے۔ گن پوائنٹ پر لوٹنے اور چوری کی وارداتیں تھانہ پیرودھائی،تھانہ صادق آباد،تھانہ نصیرآباد،تھانہ آراے بازار،تھانہ روات ،تھانہ پیرودھائی ،تھانہ وارث خان ،تھانہ بنی ،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ کینٹ،تھانہ ویسٹریج، تھانہ ریس کورس،تھانہ سول لائن،تھانہ ائرپورٹ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ گوجرخان ،تھانہ کراچی کمپنی اورتھانہ بنی گالہ کی حدود میں ہوئیں۔