چائلڈ پروٹیکشن کورٹ ،بچے سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

October 28, 2021

پشاور(نیوز رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم خالد پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ داودزئی کی حدود میں 12اگست2021ءکو ایک بچے سے جنسی زیادتی کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کےخلاف دفعہ 377کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔بعدازاں مدعی مقدمہ اور ملزم کے درمیان راضی نامہ بھی ہوگیا، اپنی گرفتاری کے خلا ف ملزم نے چائلڈکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکی جو عدالت نے مسترد کردی ۔