حمزہ اور نیمل کے بیٹے نے پہلا قدم لے لیا

October 28, 2021

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ نے پہلا قدم لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے بیٹے مصطفیٰ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اپنا پہلا قدم لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


وائرل ہونے والی ویڈیو میں حمزہ علی عباسی کے بیٹے مصطفیٰ کو سیفٹی بیلٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ چل رہے ہیں یعنی اُنہوں نے اپنا قدم لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ ویڈیو بہت پسند کی جارہی ہے اور وہ حمزہ علی عباسی کے بیٹے کو کیوٹ قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب یہ ویڈیو اب تک سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر شیئر کی جاچکی ہے جہاں محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔