• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی اور بیٹے کی تصاویر کے چرچے

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے مصطفیٰ کے ہمراہ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہ رہنے والے حمزہ علی عباسی نے طویل عرصے کے بعد اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے مصطفیٰ کے ہمراہ لی گئیں اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے اور وہ اسلام آباد میں اپنے گھر کی چھت پر موجود ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’اللّٰہ تعالیٰ‘ کا شُکر ادا کیا۔

اداکار نے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 51 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی اور اُن کے بیٹے کی تصویروں سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارمز پر بھی تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

تازہ ترین