امریکا، مسلم طالبعلم کو ’دہشت گرد‘ کہنے پر استاد معطل

October 28, 2021

امریکی ریاست نیوجرسی میں استاد کو مسلمان طالب علم سے نفرت انگیز سلوک کرنے پر استاد کو اسکول سے معطل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوجرسی ہائی اسکول کے ایک مسلم طالب علم نے کلاس میں ٹیچر سے اسائنمنٹ سے متعلق پوچھا، جواب میں ٹیچر نے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے با ت نہیں کرتے۔

ٹیچر نے یہ بھی کہا کہ تم اسائنمنٹ گھر میں مکمل کر سکتے ہو، استاد کے نفرت انگیز جملے پر قریب کھڑے کچھ لوگوں نے قہقہے لگائے۔

طالب علم نے استاد کے اس رویے کی شکایت جب اسکول انتظامیہ کو کی تو انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تفتیش مکمل ہونے تک استاد کو معطل کردیا۔