بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا پر اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے جہانگیر علی خان کی یوگا کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کردی ہے۔
کرینہ کپور خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کی یوگا کرتے ہوئے ایک تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے۔
انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ دیکھ سکتے ہیں یوگا اس خاندان کی رگوں میں ہے۔‘
کرینہ کپور نے اس انسٹا پوسٹ میں یوگا کرتے ہوئے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے جہانگیر علی خان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اوراداکار سیف علی خان کے ہاں رواں سال فروری میں بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش ہوئی تھی اور اس سے پہلے اس جوڑے کا ایک اور بیٹا تیمورعلی خان بھی ہے جوکہ ابھی 4 سال کا ہے۔