• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کی مالدیپ سے چھوٹے بیٹے کیساتھ تصویر وائرل

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کی مالدیپ سے اپنے چھوٹے بیٹے ’جے‘ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کرینہ کپور ان دنوں اپنے شوہر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گُزار رہی ہیں اور اس ضمن میں وہ سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر بھی شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔

اب کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے  اپنی چھوٹے بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر اسٹوری میں شیئر کی ہے۔

انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سیاہ لباس میں ملبوس ہیں۔

کرینہ کپور نے چھوٹے بیٹے کو اپنے کندھے پر سُلایا ہوا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لائٹس، کیمرہ اور نیپ ٹائم (نیند کا وقت)۔‘

کرینہ کپور اور چھوٹے بیٹے کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی۔

تازہ ترین