برطرف پولیس اہلکار کی بحالی کا فیصلہ معطل

October 28, 2021

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے برطرف پولیس اہلکار کی بحالی پر ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔

برطرف اہلکار کی بحالی پر سندھ پولیس کی سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے پولیس اہلکار کی بحالی کا سروس ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔

سروس ٹربیونل نے سابق تفتیشی افسر انسپکٹر یعقوب کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا مؤقف تھا کہ سابق تفتیشی افسر نے کم عمر علی شاہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

آئی جی سندھ نے سابق تفتیشی افسر کی پہلے تنزلی کی جس کے بعد انہیں نوکری سے برطرف کر دیا تھا۔