سندھ میں کورونا کے 343 نئے کیسز، 6 اموات

October 28, 2021

سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 343 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 13 ہزار 245 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 343 کیسز کا پتہ چلا جو موجودہ تشخیصی شرح کا 2.6 فیصد ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ 6 مریض انتقال کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ 218 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 11 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے بیان کے مطابق 343 نئے کیسز میں سے 62 کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔