کڑی پتہ، تُلسی اور شہد سے قوتِ مدافعت بڑھائیں

October 31, 2021

پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنے کررہے ہیں، ایسے میں ماہرین کچھ ایسے اقدامات بتارہے ہیں جو ہم اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے اور صحت مند رہنے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔ یہ آسان نسخہ، جس میں کڑی پتہ، شہد اور تلسی شامل ہیں جس سے قوت مدافعت بڑھنے میں مدد ملے گی۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران، ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت کا خصوصی طور پر خیال رکھیں اور ایسی غذائیوں کا استعمال کریں جن سے ہماری قوتِ مدافعت بڑھے اور ہم کورونا وائرس سے بچ سکیں۔

یہاں ماہرین کی جانب سے ایک آسان نسخہ بتایا گیا ہے جس کے استعمال سے ہم اپنی قوتِ مدافعت بڑھاتے ہوئے کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔

نسخہ بنانے کیلئے درکار اجزاء:

طریقہ:

کڑی پتے اور تلسی کے پتے لیں اور انہیں اچھی طرح پیس لیں کہ اُن کا پیسٹ بن جائے۔

اُس کے بعد اُس پیسٹ کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں 1 چمچ شہد ڈال کر مکس کرلیں، اس طرح آپ کا مفید نسخہ تیار ہے۔

یہ پیسٹ کب کھانا ہے؟

اس پیسٹ کو روزانہ استعمال کریں، اگرچہ اسے دن کے کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے لیکن اسے صبح خالی پیٹ کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

تُلسی کے فوائد:

تُلسی بہترین دواؤں کی جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے۔ تلسی کے پتوں کا عرق سفید خون کے خلیوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور مدافعتی نظام کو بھی بڑھاتا ہے۔

کڑی پتے کے فوائد:

کڑی پتے وٹامن اے، بی، سی، بی 12 اور آئرن اور کیلشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ وہ اینٹی بیکٹیریل، اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے مالک ہیں۔ خالی پیٹ کڑی پتوں کا استعمال قدرتی طور پر قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مدد کرتا ہے۔

شہد کے فوائد:

شہد میں فائٹو کیمیکل، اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے ذریعے بیماری کی روک تھام اور علاج میں قوت مدافعت بڑھانے کے فوائد موجود ہیں۔