ہمارے جسم کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لیے مختلف قسم کے وٹامنز اور منرلز کی ضرورت ہوتی ہے، کسی بھی وٹامن کی کمی مختلف مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ ہماری جِلد اور بالوں کو کچھ وٹامن اور معدنیات کی بھی ضرورت ہوتی ہے، وٹامن ڈی کو ہمارے جسم کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
جِلد اس کی پیداوار کا قدرتی ذخیرہ ہے، سورج کی روشنی کی کمی اور ناقص خوراک وٹامن ڈی کی کمی کی دو عام وجوہات ہیں۔ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی جِلد کے بہت سے مسائل جیسے خشک جِلد کا باعث بن سکتی ہے۔
وٹامن ڈی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں، اس کی کمی جِلد پر کیل مہاسوں کا سبب بن سکتی ہے اور ساتھ ہی اس کی کمی جھریوں اور باریک لکیروں کی ظاہری شکل کا باعث بن سکتی ہے۔
سورج کی روشنی جسم میں وٹامن ڈی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، خاص طور پر ہائی ایس پی ایف سنسکرین کے بغیر۔ تاہم کئی غذائی ذرائع ایسے ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جنہیں آپ متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جیسے انڈے کی زردی، بعض مچھلیاں (سالمن ، سارڈینز، ٹونا) ، اور وٹامن ڈی سے بھرپور دیگر غذائیں۔
آپ کی صحت مند اور چمکتی ہوئی جِلد کیلئے وٹامن ڈی کے کچھ فوائد: