سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

November 04, 2021


لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالتِ عالیہ میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے اس لیے واپس لیتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔