محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی پر درج 98 مقدمات کی فہرست وفاق کو بھجوادی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں 16 ایم پی او کے تحت نظر بند افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے وفاق کو سعد رضوی پر درج 98 مقدمات کی فہرست بھی بھجوادی ہے جبکہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ کالعدم تنظیم کی شوریٰ کے کئی ممبران پر انسداد دہشت گردی کے مقدمات بھی درج ہیں۔
ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزارت داخلہ کی دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق وزارت قانون سے مشاورت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق جائزہ لے رہی ہے۔