طالبان کمانڈرز اپنی صفوں کو صاف کریں، ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ

November 04, 2021

طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے تحریری پیغام جاری کیا ہے جس میں تحریک میں دراندازی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

خبرایجنسی کےمطابق خطرے کی سنگینی کی عکاسی کرتے ہوئے ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے تحریری عوامی بیان میں کہا کہ طالبان کمانڈرز اپنی صفوں کو صاف کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سینئرز اپنی صفوں میں حکومت مخالف کام کرنے والوں کو شناخت کریں اور انہیں اپنی صفوں سے جلد از جلد نکالیں۔

ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ بھی غلط ہوا اس کے نتائج کے دنیا اور آخر ت میں ذمہ دار تمام سینئرز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان یونٹ کمانڈروں کو اپنے ریکروٹس کے ساتھ بیٹھنے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔