کورونا سے عالمی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا: وزیرِ اعظم عمران خان

November 07, 2021


وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کورونا وائرس کی وباء کی بندشوں کے باعث عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

یہ بات وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے کئی ملک متاثر ہو رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دیگر ملکوں کے مقابلے میں اب بھی بہتر ہے۔