لانگ ہو یا شارٹ مارچ گھبرانے والے نہیں، شاہ محمود قریشی

November 07, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ گھبرانے والے نہیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں فیڈریشن کی مخالف ہیں، موجودہ حالات سے ہرگز مایوس نہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا نہ تو کوئی نظریہ ہے اور نا کوئی ایجنڈا ہے، لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ، گھبرانے والے نہیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماضی کی تحریکوں کی طرح اس بار بھی پی ڈی ایم کو مایوسی ہوگی، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم موجودہ حالات سے ہر گز مایوس نہیں، مشکل معاشی حالات کے باوجود مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، پاکستان کا ہر جوان مستقبل میں اپنا سر اٹھا کر چلے گا۔