رواں سال پاکستان میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

November 08, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہاچھی خبر ہے ماحولیاتی جانچ میں بھی پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہتمام پولیو ورکرز کو اس کام پر سلام پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہجن صوبوں کے پاس ٹیچنگ اسپتال نہیں انہیں اسپتال بنانے کی شرط لگائی ہے، اس کے علاوہنئے میڈیکل کالج کھلنے پرچھ سال کا فعال اسپتال کھولنےکی شرط بھی لگائی گئی۔

انہوں نے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے کہا کہ بطور ریگولیٹر ایک ذمہ داری بنتی ہے، حکومت ادویات کی قیمتوں کے ساتھ اس کی فراہمی کا معاملہ بھی دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی ہے کہ دواؤں کی قیمت ایسی ہو اس میں ناجائز منافع نا ہو۔