وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کراچی میں سی ڈی ایل لیب کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ڈریپ کے سی ای او عاصم رؤف بھی معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ تھے جبکہ ڈائریکٹر سی ڈی ایل سیف الرحمان خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈریپ نجم الثاقب نے لیب سے متعلق بریفنگ دی۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا بھی دورہ کیا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وفاق کی جانب سے دنیا کی بہترین لیب بنائی گئی ہے، ڈریپ کی بنیادی ذمہ داری دوا کے معیار کو جانچنا ہے۔
فیصل سلطان نے کہا کہ دوا کے معیار کو جانچنے کے لیے لیب درکار ہوتی ہے، نئی قائم ہونے والی اس لیب کو بہت زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ لیب کے آلات اور سسٹم بہت بہتر بنایا گیا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کا وفد بھی لیب کا دورہ کرچکا ہے۔