پاکستان آسٹریلیا کا سیمی فائنل دلچسپ ہو گا، آسٹریلوی ہائی کمشنر

November 08, 2021

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل دلچسپ ہو گا، جبکہ اگلے سال آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے کی خبر اچھی ہے، دونوںملکوںمیں کرکٹ کا بہت شوق پایا جاتا ہے۔

لاہور کے کنیئرڈ کالج میں ویمن کرکٹ کپ کے موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرت ہوئے کہا کہ لاہور دوبارہ آکر اچھا لگا ہے، پی سی بی اور کنئیرڈ کالج نے اچھے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اگلے برس پاکستان آنے کی خبر اچھی ہے،پاکستان اور آسٹریلیا میں کرکٹ کا بہت شوق پایا جاتا ہے، کرکٹ دونوں ممالک میں لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے۔

ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو سب انجوائے کر رہے ہیں، سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مقابلے کا منتظر ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں فیورٹ کے معاملے میں نہیں پڑ سکتا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ میچ ہو گا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا ہے۔