• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10: غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز آج شام دبئی روانہ ہونگے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے بقیہ میچز کےلیے غیرملکی کھلاڑی اور آفیشلز آج شام دبئی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 90 غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز اسٹاف خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں غیرملکی اور دوسرے فیز میں ملکی کھلاڑیوں کو دبئی بھیجا جائے گا۔ پاکستانی کھلاڑی ویزہ امور مکمل ہونے تک اسلام آباد میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پی سی بی کے چیرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز ہمارے مہمان ہیں، ان کو بھارت کی ممکنہ لاپرواہی سے بچانے کے لیے لیگ منتقل کی ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی فوڈ اسڑیٹ کے قریب پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، جس کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز کے پی ایس ایل میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید